
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کو باکس آفس پر بڑے نقصان کا سامنا ہے۔
تمام خلیجی ممالک نے ‘فائٹر’ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے فلم کے نئے ورژن کی نمائش سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف فلم کو یو اے ای میں بھی ریلیز نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے اسے 2 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
شاندار اوپننگ کے باوجود ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم ‘فائٹر’ زیادہ دیر تک باکس آفس پر راج نہ کر سکی اور بھارتی میڈیا نے ریلیز کے پانچویں دن فلم کو فلاپ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’فائٹر‘ ریلیز کے چوتھے روز 200 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی جب کہ پانچویں روز فلم کے بزنس میں 70 سے 80 فیصد کمی آئی جس کے بعد یہ پاکستان مخالف فلم بن گئی۔ . فلاپ قرار دیا۔