موت کا ڈراما، پونم پانڈے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ

Spread the love

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینما کارکنوں اور فنکاروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن نے اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے ممبئی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ موت کا مذاق اڑانے پر پونم پانڈے اور ان کے منیجر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

آل انڈیا سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کا جعلی پی آر اسٹنٹ انتہائی غلط ہے، سروائیکل کینسر جیسی بیماری کو سیلفی پروموشن کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button