
سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے کالام میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جبکہ گرانفروشی کی پاداش میں 20 سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین ریاض محسود نے کالام میں انسداد تجاوزات مہم کی نگرانی کی۔ اس مہم میں ٹی ایم اے بحرین کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران تجاوزات کی خلاف ورزی، گرانفروشی اور ناقص صفائی کرنے والے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو مزید کارروائی کے لیے بھجواد دئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے متعدد اشیائے خوردونوش کے سٹورز اور ہوٹلز کا بھی دورہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والے متعڈڈ دکانداروں پر جرمانے عائد کئے اور کچھ دکانوں کو سیل بھی کیا۔