عید الاضحیٰ: ریسکیو 1122 دیر لوئر کا ایمرجنسی پلان جاری، تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئیر دیر ابرار علی نے ریسکیو1122 دیر لوئر کا عید الاضحیٰ ایمرجنسی پلان جاری کر دیا، عید الاضحی کے ایام کے دوران تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، ریسکیو1122 دیر لوئر سروس ایام عید کے دوران چوبیس گھنٹے مکمل الرٹ رہے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے تمام سٹیشن ہاؤس انچارج،سٹور کیپر،کنٹرول روم انچارج،اور ایڈمن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر تمام سٹاف جوش و جذبہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے، اور تمام ایمرجنسی وہیکلز، ٹولز اینڈ ایکوئپمنٹ کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے اور آنکال آفیسر کو بھی 24 گھنٹے الرٹ اور موجود ہونے کی ہدایت جاری کی گئی پلان کے مطابق عید کے موقع پر ریسکیو 1122 اہلکار مختلف عید گاہوں اور مساجد میں بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور نماز عید کے دوران الرٹ رہینگے اور اس کے ساتھ ساتھ ماہر غوطہ خور اور میڈیکل ٹیمیں دریائے پنچکوڑہ میں مختلف مقامات پر بھی تعینات کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکے- عوام الناس کسی قسم کی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے آپ ریسکیو کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کر کے مفت خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button