
لوئیر دیر) این اے 7لوئر دیر سے مسلم لیگ ن کے امید وار یاسر خان نے لوئر دیر کے لئے منشور کا اعلان کر دیا
چکدرہ تیمرگرہ ایکسپریس وے کی تعمیر،
چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی،
تیمرگرہ میں کڈنی ہسپتال کا قیام،
تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینا، شامل ہیں
اس حوالے سے تیمرگرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ انشاء اللہ مرکز میں میاں نواز شریف کی حکومت نوشتہ دیوار ہے
اور 8فروری کے انتخابات میں مرکز اور صوبہ میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں قائم ہوگی
اس لئے ضلع دیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام مسلم لیگ ن کوووٹ دیں
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے لوئر دیر میں سوئی گیس،
بجلی کے منصوبوں سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں
اگر عوام نے ان سمیت مسلم لیگ ن کے امید وا روں کا کامیاب کر ایا تو انشاء اللہ مرکز ی حکومت سے لوئر دیر کی تعمیر وترقی کے لئے میگا پراجیکٹ لا ینگے
جس میں لوئر دیر کے گھر گھر تک کسی سیاسی امتیاز کے بغیر سوئی گیس فراہمی،
انڈسٹرئل زون،
لویر دیر میں مزیدگرڈ سٹیشن،
تیمرگرہ کو ٹو ہا ئیڈل پاور پرا جیکٹ سے لوئر دیر کو بجلی کی فراہمی،
تیمرگرہ میں کڈنی ہسپتال،
نوجوانوں کو ہنر سکھا نے،
پاسپورٹ افس تیمرگرہ میں خواتین سٹاف کی تعیناتی،
اور ہر یونین کونسل پر پلے گراونڈ وغیرہ شامل ہیں۔