
تیمرگرہ بیورو رپورٹ
ریجنل انفارمیشن افیسر ملاکنڈ حسین احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،صحافیوں کے جائزشکایات کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے سابق جنرل سیکرٹری عبداللہ مدنی کی قیادت میں صحافیوں کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران ریجنل انفارمیشن افیسر حسین احمد نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر رجسٹرڈ پریس کلبز سے وابستہ صحافیوں کے میڈیکل اخراجات ترجیحی بنیادوں پر ادا کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ وزیرعلی خیبر پختون خواہ سردار علی امین خان گنڈاپور نے ملاکنڈ ڈویژن کے رجسٹرڈ پریس کلبز ذمہ داران کو کروڑوں روپے گرانٹس کے چیکس حوالہ کیے جس سے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور روزمرہ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں آسانی رہے گی انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ صحافیوں کو انفارمیشن ڈائریکٹریٹ سے ایکریڈیشن کارڈز کی اجرا کا سلسلہ جاری ہے حسین احمد نے واضح کیا کہ ریجنل انفارمیشن افس کا علمہ صحافیوں کی جائز شکایات کی ازالے کے علاوہ تمام اضلاع میں جاری رفاحی ترقیاتی منصوبوں اور مقامی انتظامیہ کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہم وقت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہاہیں۔