
سوات(بیورورپورٹ) ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت و تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت اور کشمیریوں کے بے مثال جذبہ حریت کو سلام پیش کرنے کیلئے ضلع سوات کی عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے سوات کے مختلف مقامات پر سیمینار,واک اور چھوٹی بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،
اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے قیادت میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سوات پولیس کیطرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا،
جس میں انتظامیہ، پولیس اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر سوات پولیس کیطرف سے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئیں۔