
شرینگل (تحصیل رپورٹر)
جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام دیر بازار میں یکجہتی کشمیر ریلی،دیر بازار نعرہ تکبیراور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کی مطابق جماعت اسلامی دیر بالا کے زیر اہتمام جامع مسجد دیر سے ختم نبوّت چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئ۔
جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے علاؤہ تنظیم اساتذہ دیربالا،اسلامی جمعیت طلبہ اور مجاہد تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ختم نبوت چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا کو اب کشمیر کی حیثیت تسلیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس اہم اور دیرینہ مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دے ۔
اورمسلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
مقررین نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔