بونیر: اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مندنڑ کا پولیس بس جائے حادثہ کا دورہ

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
میڈم بختاور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مندنڑ نے ٹی ایم او آ مین خان اے ڈی پی کے ایچ اے کے ھمراہ پولیس بس جائے حادثہ کا دورہ کیا

اور اس سڑک کا جائزہ لیا جہاں ائے روز گاڑیاں حادثے کے شکار ہوتے ہیں اور قیمتی گاڑیوں کو نقصان اور قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا شدید زخمی ہوتے ہیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ وہ کونسے اقدامات اٹھائیں کہ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم بختاور نے کہا کہ اے ڈی پی کے ایچ اے نے بتایا ہے کہ سڑک ھموار اور اترائی کیوجہ سے ڈرائیورز گاڑی پر قابو نہیں کر پاتے اگر احتیاط کیا جائے اور مظبوط گیر کا استعمال کیا جائے تو حادثات کم سے کم ہوسکتے ہیں اسلئے ھدایات دئے ہیں کہ اس مقام پر احتیاط کیجئے کے بورڈ لگائے جائیں اور دیگر ضروری ھدایات بھی درج کئے جائیں اور ٹی ایم کو ھدایات دئے ہیں کہ وہ ڈرائیورز میں اگاہی مہم چلائیں جس کے لئے میڈیا سے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button