
دیر واڑی(شیخ ابو سعید )
شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل میں تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد یو کے اور پُرتگال سے محققیقن شریک
پاکسان میں بین المذاہب ہم آہنگی: تحدیات اور امکانات کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس میں عالمی محققین اور ملک بھر کے سوشل ساینسز کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کرام اپنے تحقیقی مقالہ جات اور گزارشات پیش کررہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز سابق چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل/ممبر شریعہ ایپلٹ بینچ سپریم کورٹ آف پاکستان افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔
تفصیلات کیمطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ قانون ، شعبہ سماجایات اور شعہ اسلامیات کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جسمیں ملک بھر کی بڑی جامعات سے فیکلٹی ممبران اور طلباء کرام شریک ہیں۔ ملک کے چوٹی کے اسکالرز سمیت پُرتگال اور یوکے سے محقیقین شریک ہیں۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز، ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں اور بین الاقوامی شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے اس انتہائی اہم موضوع پر عالمی کانفرنس ک