جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

Spread the love

چمن: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا، تاہم سیکیورٹی گارڈز کی جوابی کارروائی سے وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جو پانچ منٹ تک جاری رہی۔

حافظ حمد اللہ کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی اور حملہ آور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران حافظ حمد اللہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button