
الناصر اور الہلال کے درمیان ریاض سیزن کپ کے فائنل میچ کے دوران اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر انڈر ٹیکر کے ساتھ خصوصی انٹری نے مداحوں کو حیران کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اپنے ٹریڈ مارک انداز میں انڈر ٹیکر ٹرافی لے کر آ رہے ہیں۔
جب انڈر ٹیکر ٹرافی کے ساتھ اسٹیج پر آرہے تھے تو نصر کے کپتان رونالڈو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مذاق کرتے نظر آئے۔