رضوان نے بابراعظم کیساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر لب کشائی کردی

Spread the love

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری توڑنے کے بارے میں کھل کر کہا۔

کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ کیا ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور آپ کی اوپننگ جوڑی ٹوٹنے کا کوئی فائدہ ہوا؟

جس پر وکٹ کیپر نے جواب دیا کہ یہ سچ نہیں ہے! ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم انتظامیہ نے میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبی نیشن بنانے کے لیے چند چیزوں میں تبدیلی کی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہترین پلیئنگ الیون بنانا چاہتے ہیں، اوپننگ میں رائٹ اور لیفٹ بلے بازوں کے ساتھ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ غلط فیصلہ ہے۔

رضوان نے کہا کہ میں انتظامیہ کے فیصلے سے ناراض نہیں ہوں لیکن ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونا ہے جہاں گیند گھومے گی اس لیے ہمیں مختلف قسم کے بلے بازوں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button