2050 تک فالج سے اموات میں 50 فی صد تک اضافہ متوقع

Spread the love

لندن: ایک تازہ تحقیق کے مطابق 2050 تک فالج کے باعث ہونے والی اموات کی عالمی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن اور لانسیٹ نیورولوجی کمیشن اسٹروک کولیبریٹو گروپ کے مطابق، آبادی اور عمر بڑھنے کی وجہ سے فالج کی تعداد 6.6 ملین (2020 تک) سے بڑھ کر 2050 تک 9.7 ملین ہو سکتی ہے۔

این ایچ ایس کی ویب سائٹ کے مطابق، بعض ناقابل واپسی عوامل کی وجہ سے فالج کو روکنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔

ان عوامل میں عمر شامل ہے (زیادہ تر فالج 60 اور 70 کی دہائی میں ہوتے ہیں)،

لیکن کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے (جینیاتی، خاندانی تاریخ اور نسل کی وجہ سے)۔

اس کے علاوہ دیگر صحت کے عوامل بھی فالج سے متعلق ہو سکتے ہیں۔

تاہم، اعداد و شمار کے مطابق، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے ہم اس حالت کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ 2 ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کر کے۔

لندن جنرل پریکٹس کی ڈاکٹر انجیلا رائے کے مطابق فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی منقطع ہو جائے یا کم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ فالج کی دو قسمیں ہیں۔ اسکیمک اسٹروک اس وقت ہوتا ہے جب دماغ میں خون کا بہاؤ رک جاتا ہے، جبکہ ہیمرج اسٹروک کی دوسری قسم اس وقت ہوتی ہے جب دماغ میں خون کا اخراج ہوتا ہے۔

زیادہ تر اسٹروک اسکیمک قسم کے ہوتے ہیں اور مخصوص عوامل سے وابستہ ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button