شاداب خان کی شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

Spread the love

منورہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور روضہ رسول پر حاضری دی۔

شاداب خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ساتھ عمرہ ادا کرکے اپنی شادی کے دوسرے سال کا آغاز کررہے ہیں۔

اللہ ہمیں ہمیشہ خوش اور صحت مند زندگی عطا فرمائے۔

قومی کرکٹر نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے پہلے سال میری زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے اور بہت سے یادگار لمحات بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button