
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع دیر پائین کے اساتذہ تنظیموں نے 8فروری کی انتخابات میں خواتین اساتذہ کی ساتھ تذلیل اور الیکشن عملے کی غیر مناسب رویے رکھنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا
بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اس حوالے سے آل ایس ایس ٹیز لوئر دیر کے سابق جنرل سیکرٹری محمد رشید خان آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر قاضی حبیب اللہ تنظیم اساتذہ اور ملگری استاذان کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریٹرینگ افیسرز کی دفاتر میں تعینات اہلکاروں نے اپنے پسند نا پسند کی بنیاد پر خواتین کی الیکشن ڈیوٹیاں دور دراز علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں لگا دئے
جہاں پر ووٹنگ ڈے پر انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
جبکہ اپنے رشتہ داروں کی ڈیوٹیاں قربیی پولنگ اسٹیشزمیں لگا دئے،
اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زیادتی یہ ہے ایسے خواتین اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگادئے تھیں کہ انھوں نے الیکشن ٹریننگ بھی حاصل نہیں کی تھی
جبکہ دوسری طرف خواتین اساتذہ کی سفارش نہ ہونے کے باعث انھیں دور دراز پولنگ اسٹیشنز میں تعینات کرکے انھیں زلیل وخوار کر دئے
انھوں نے کہاکہ اساتذہ قومی فریضہ اداکرنے سے انکارنہیں کرتے لیکن حالیہ انتخابی ڈیوٹیاں پسند نا پسند اور چار مرتبہ ڈیوٹیاں لسٹیں اپنے رشتہ داروں کی نام ہٹانے پر تبدیل کردئے
انھوں نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سے اس حوالے سے غیر جانبدرانہ تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا
بصورت دیگر ضلع دیر کے اساتذہ تنظمیں بھرپور احتجاج کرئے گی۔