
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے اختیارات میں اضافہ نہیں دراصل پارلمینٹ میں بیٹھے چوروں کے تحفظ کیلئے عدلیہ پر کاری ضرب کے مترادف ہے ۔جماعت اسلامی کے قائدین بہت جلد اس کے خلاف قانونی راہ نکالیں گے ۔شیخ القرآن والحدیث مولانا اسد اللہ خان
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تالاش کے زیر اہتمام جامع مسجد کلپانی تالاش میں منعقدہ ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی دیر لوئر کے ضلعی امیر شیخ القرآن و الحدیث مولانا اسد اللہ خان نے کیا ۔اجتماع سے جے آئی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان ،مفتی افتخار الرحمٰن اور محمد رازق ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔جماعت اسلامی دیر لوئر کے ضلعی امیر شیخ القرآن و الحدیث مولانا اسد اللہ خان نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ،عوام مہنگائی ،بچلی کے ظالمانہ بلوں ،بد امنی ،اور بے روزگاری کی کی وجہ سے خود کشی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔جبکہ حکمران طبقہ اپنے چوری ،،کرپشن اور بدعنوانیوں کو چھپانے کیلئے آئین میں ترامیم کرر ہے ہیں ۔وطن عزیز سمیت پورا امت مسلمہ مصائب کا شکار ہے ۔فلسطین میں خون کی ہولی کھیلنے جارہے ہیں ۔لیکن ہمارے حکمران خاموش ہے۔پورا امت مسلمہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں عملی اقدامات کریں ۔مولانا اسد اللہ نے خبردار کیا کہ جماعت اسلامی کے علاؤہ کوئی بھی اس ملک اور امت مسلمہ کے غم خوارِ نہیں ۔جماعت ہی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق کا جنگ لڑ رہا ہے ۔جماعت اسلامی دیر لوئر کے ضلعی امیر شیخ القرآن و الحدیث مولانا اسد اللہ خان نے عوام سے اپیل کیا کہ وہ اپنے ،اپنے ملک اور امت مسلمہ کے حقوق کے حصول کے خاطر جماعت اسلامی کے آس متحرک قافلے میں شامل ہو جائیں ۔