ثمرباغ: برف باری سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

Spread the love

ثمرباغ (نمائندہ نوائے دیر) شاہی اور بن شاہی میں شدید برف باری، علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ رابطہ سڑکیں مکمل بند۔ تفصیلات کے مطابق شاہی اور بن شاہی میں شدید برف باری اور بارش کا سلسلہ فی الحال تھم گیا ہے لیکن علاقے کی رابطہ۔سڑکیں شدید برف باری کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے۔ جس کی وجہ شاہی، بن شاہی اور مضافات میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔جب کہ علاقے میں اشیائے خوردنوش کی بھی شدید کمی ہے۔ علاقے کے عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہی اور بن شاہی کے رابطہ سڑکوں سے برف کو ہٹایا جائے۔اور تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button