ضلع خیبر پاک افغان شاہراہ عوام کیلئے درد سر بن گیا ۔

روازنہ کی بنیاد پر پاک افغان شاہراہ چار پانچ گھنٹے بند رہتی ہے ۔

Spread the love

لنڈیکوتل (صائم افریدی) پاک افغان شاہراہ ایک طرف کسٹم کلیئرنس کی سست روی دوسری طرف سکینر کی مسلسل خرابی کے باعث رش بڑھ جاتا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ناکامی کیوجہ سے عوام اور مسافروں کیلئے عذاب بن گیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ پولیس ڈرائیوروں سے پیسے لیکر اسے رات کے وقت بے نمبر چھوڑ دیتے ہیں جسکے وجہ سے بڑی گاڑیاں صبح دو اور تین تین لائن میں کھڑی رہتی ہیں جس سے پاک افغان شاہراہ پر چھوٹے گاڑیاں اور عام لوگوں کی امدورفت مشکل ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے مریض سٹوڈنٹس اور کاروباری شخصیت دیر تک پہنچ جاتے ہیں اہل علاقے کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کرنے کے باوجود بھی فی گاڑی سے ہزاروں روپے لیکر طورخم بارڈر تک پہنچاتے ہیں جس کے باعث بہت سے گاڑیاں ہفتوں تک وہی جگہ پر کھڑی رہتی ہے اور بہت سے گاڑیاں بے نمبری کیوجہ سے راستوں میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے جس کیوجہ سے لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button