دیر بالا: عوام کے جان و مال، عزت کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے, ڈی پی او

Spread the love

تفصیلات کے مطابق دیر بالا پولیس کی طرف سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشان سمیت 33 ملزمان مختلف مقدمات اور پابند ضمانت کے خاطر گرفتار کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دیر بالا پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف مقامات چیک کر کے 10 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، کاروائی انسدادی کے غرض سے 17 ملزمان پابند ضمانت ہوئے۔ اسی طرح تھانہ شرینگل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو چرس سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔ جبکہ تھانہ تھل پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ضرب پستول، 06 عدد چارجرز اور 75 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button