بٹ خیلہ: درگئی مین بازار میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پرملک بهر کی طرح ملاکنڈ تحصیل درگئی میں بھی نو منتخب ایم پی اے پی کے 24ملاکنڈپیر مصورخان غازی اور ایم این اے جنید اکبر خان کی ہدایت پر درگئی مین بازار میں حالیہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.عوام نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھاکردرگئی بازارکاچکرلگاکرمینڈیٹ چوری کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی، احتجاجی مظاہرے سے تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام خان غازی ،سابق ناظم شیر بھادر ،محمد رسول خان،یعقوب خان،سبزعلی،افتخار خان ،سمیع اتمانخیل،سلیمان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ پیراسلام خان غازی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملاکنڈمیں ائیندہ کیلئے کسی پارٹی کارکن یارہنماپرانتظامیہ کی جانب سے ہاتھ ڈالاگیاتو یہ عمران خان پرہاتھ ڈالنے کامترادف ہوگاجس کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا بلکہ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔ انہوں نے تحصیل درگئی میں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کے بارے میں واپڈاحکام کوخبردارکیاکہ انشااللہ بروز پیرواپڈاحکام سے اس بارے میں معنی خیزملاقات کرینگے اور گریڈاسٹیشن عملے سے شیڈول بارے پوچھاجائیگااگرائیندہ کیلئے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند نہ کیاگیا تو عوام اور پارٹی ورکرزواپڈادرگئی کیخلاف ہونیوالے احتجاج کی کال کاانتظارکریں اور کال دینے پریک آوازہوکرتمام تحصیل پرمشتمل بھرپورعوامی احتجاج کیاجائیگاجس میں ہونیوالے مالی وجانی نقصانات کی تمام ترذمہ داری واپڈادرگئی حکام پرعائد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامینڈیٹ چوری کرنیوالوں کو دنیاواخرت میں رسوائی کاسامناکرناپڑیگاجبکہ ہمارے قائداورانکے معصوم پارٹی ورکرززندگی کے ہرمیدان میں سرخروہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button