سوات: الیکشن کمیشن سے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر پارٹیوں کے قائدین نے الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں سے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ حلقہ پی کے 7 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شیر شاہ خان نے
ن لیگ کے امیدوار تلاوت خان، جے یو آئی کے امیدوارمولاناحجت اللہ ،رفظع الملک کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن 2024 میں انجینئرنگ کی گئی ہے جس کے ذریعے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کے علاوہ مرضی کے اُمیدواروں کو اتنے ووٹ دئے گئے ہیں جو اس حلقے میں موجود بھی نہیں تھے، اس عمل سے ان اُمیدواروں کی کریڈیبلٹی متاثر ہورہی ہے لہذا اس کا نوٹس لیا جائے، ہمارے پاس اپنے اُمیدواروں کے حلقوں کی اوریجنل فارم 45 موجود ہیں جس میں ہمارے مخالفین کو ووٹنگ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں اضافے ووٹ دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملک کے تمام حصوں میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیاہے، سوات میں مخصوص لوگوں کو کامیاب کرانے کے لیے پہلے سے مرضی کی انتظامیہ جس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام شامل ہیں مسلط کئے گئے جنہوں نے ڈی آر وز اور آروز کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کی راہ ہموار کی، انہوں نے الزام لگایا کہ سوات کے قومی حلقہ این اے تھری، پی کے چھ، پی کے سات اور پی کے آٹھ میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی ہے جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ آزادانہ تحقیقات کے ذریعے الیکشن میں کی گئی دھاندلی کے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، بصورت دیگر وہ احتجاج کادائرہ وسیع کرتے ہوئے ابتدائی طور پر صوبے کے ہر حلقے میں احتجاج کریں گے اور اگر قائدین نے حکم دیا تو احتجاج کا دائرہ ملک کے دیگر حصوں تک بھی بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button