
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
ڈگر کے حدود ڈاکٹر قدیر خان کالونی کے قریب موٹر کار اور سوزوکی وین کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار بیچ میں انے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی شناخت رزاق اور جواد کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں جواد کا ھاتھ کٹ گیا ہے اور دونوں زخمیوں کو قریبی ریسکیو 1122 نے ڈگر ھسپتال منتقل کیا ۔ایم ایس کے مطابق
واجد کو پشاور ریفر کیا ہے جبکہ رزاق ڈگر ھسپتال میں زیر علاج ہے ۔ادھر بابو خان غازی خانے پیر بابا ڈگر سڑک پر موٹر سائیکل سوار کی چادر پہیہ میں پہنس جانے سے 17 سالا اویس شڑشمو تنگے بونیر زخمی ہوا ہے جس کو ریسکیو 1122 پیر بابا نے فوری ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر منتقل کیا ہے۔ڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قرار دیا ہے۔