ضلع دیر پائین: عام انتخابات میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر نئی تاریخ رقم کر دی

Spread the love

یمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع دیر پائین میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر ماضی کے تاریخ کو بھلا دیا،اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز میں اپنی رائے حق کا استعمال کر دیا،این اے 6میں 56431جبکہ این اے 7میں 65581خواتین نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا،رپورٹ کے مطابق ماضی میں ضلع دیر کی سیاسی جماعتیں خواتین کی ووٹ ڈالنے سے منع کرتے تھے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ میں 10فیصد خواتین کی لازمی قرار دینے کے بعدیہاں سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ خواتین کوووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی اسی تناطر میں 8فروری کی عام انتخابات میں پی کے 14میں 27093 خواتین نے ووٹ استعمال کیا جبکہ اسی حلقے میں 1747ووٹ مستر د ہوئے پی کے 15میں 27025خواتین نے ووٹ ڈالا جبکہ 1895ووٹ مسترد ہوئے پی کے16میں 29913خواتین نے ووٹ ڈالا جبکہ 2058ووٹ مسترد قرار پائے پی کے 17میں 21051خواتین نے اپنے رائے دہی کا استعمال کیا اور اسی حلقے میں 1965ووٹ مسترد ہوئے جبکہ پی کے 18میں 17957خواتین نے ووٹ کاسٹ کیں جبکہ 2158ووٹ مستر د ہوئے اسی طرح این اے 6میں کل 56431خواتین نے ووٹ ڈالا اور اسی حلقے میں 4179ووٹ مسترد جبکہ این اے 7میں 65581خواتین نے ووٹ کاست کیں جبکہ 4240ووٹ مسترد ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button