سوات جیم کی جانب سے مسٹرکلب 2024 کے مقابلوں کا میدان سج گیا

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) سوات جیم کی جانب سے مسٹرکلب 2024 کے مقابلوں کا میدان سج گیا۔ان مقابلوں میں 30تن سازوں نے حصہ لیا۔مقابلوں میں نووائس،جونیئر فزیک، مین فزیک، جونیئر کلب،مسٹرکلب اور سپر مسٹرکلب شامل تھے، تن سازوں نے تن سازی کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔سعید خان نے نووائس، طلال نے جونیئرفزیک، حضرت علی نے مین فزیک، طلال نے جونیئر مسٹرکلب، ودان خان نے مسٹرکلب محسن خان نے سپر مسٹرکلب اورشہاب خان نے ماسٹر بلٹ مقابلوں میں بہترین تن سازی کرکے ٹائلٹز اپنے نام کرلئے، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سوات جیم کے ایم ڈی حاجی سعید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ جیم صرف اسلئے نہیں کہ جوان اپنا باڈی بنائیں بلکہ اس سے جوان کی صحت تندرست اور بیماریوں سے پاک رہتے ہیں مہماں خصوصی ایڈیشنل ایس پی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تن سازی نہ صرف نوجوانوں کوفائدہ دیتا ہے بلکہ اس طرح کے مواقع فراہم کرنا معاشرے میں جرائم کی کمی کا سبب بھی بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button