پی ایس ایل9؛ شاہد آفریدی نے بھی حارث کی کھوئی فارم پر لب کشائی کردی

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی خراب فارم پر تنقید کی ہے۔

مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف فارم میں نہیں ہیں، انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے، کرکٹر کو مکمل طور پر سائیڈ لائن کرنے کے بجائے ان کی ماضی کی پرفارمنس یاد دلائیں تاکہ وہ واپسی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث نے پاکستان کے لیے کچھ بہترین پرفارمنس دی ہے اور جب وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلیں گے تو اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ اگر وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس کی باؤلنگ میں خود بخود بہتری آئے گی لیکن اس کے لیے اسے سپورٹ کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button