سوات(بیورورپورٹ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کے ہمراہ ڈی وی ایس کیمپس کا دورہ کیا۔ جہاں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خرم نے کیمپس کی تعلیمی سرگرمیوں ، کلاس رومز اور لیبارٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلرڈاکٹر داؤد جان نے کہاکہ ہم نے قلیل وقت میں یونیورسٹی کو درست سمت میں چلانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔