
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں بدترین اور ظالمانہ بجلی بندش سےشہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔منتخب مقامی نمائندے غائب ہوگئے ۔ ضلع بھر میں بجلی بندش معمول بن گئی ہے جس کیوجہ سے علاقے میں کاروبار تباہ ہوکر کر رہ گیاہے جبکہ سرکاری دفاتر اور عدالتوں میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی بندش سے شہری خوار ہونے لگے ہیں ہیں۔پیسکو کی جانب سے ناروا سلوک کے باعث کبل کوز اباخیل فیڈر،کبل خاص فیڈر سمیت دیگر علاقوں کی فیڈر پر بدترین بجلی بندش واپڈا حکام نے معمول بنالیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں واپڈا کے ظلم کا ایک الگ نظام ہے جہاں ایک اور دو دو روز تک مختلف بہانوں بجلی بند کیجاتی ہے اس تمام صورتحال پر مقامی ویلج چیئرمینوں کے علاؤہ دیگر نمائندے اور نو منتخب ممبران اسمبلی مکمل خاموش تماشائی بنے پھر رہے ہیں جس پر علاقے کے عوام کو شدید تشویش اور پریشانی لاحق ہے علاقے کے عوام نے نو منتخب ممبران اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں۔