سوات: عوامی ویلفیئر سوسائیٹی کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کیلئے پریس کلب میں کنونشن کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) عوامی ویلفیئر سوسائیٹی کے زیر اہتمام سی آئی پی کے ریمپ پراجیکٹ کے تعاؤن سے ضلع سوات کی خواجہ سراؤں کیلئے سوا ت پریس کلب میں ضلعی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواجہ سراؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کنونشن سے ڈسٹرکٹ جیل سوات کی سپرنٹنڈنٹ ایوب باچا، سوشل ویلفئیر سوات کے ضلعی افیسر سلیم زادہ، الیکشن افیسر محمد عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے اداروں کی جانب سے خواجہ سراؤں کو تمام تر بنیادی حقوق فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر یاسمین گل اور کنسلٹنٹ سید جمال شاہ نے اغراض و مقاصد بیان کئے اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیااور خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کو معاشرے کے رائج امتیازی رویے اور فرسودہ روایات کو۔قراردیا۔ پاکستان میں خواجہ سراء افراد کی پروٹیکشن کاقانون موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو پارہا۔ اس موقع پر تجاویز پیش کی گیئں کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے مخنث افراد (حقوق کے تحفظ) ایکٹ،2018 کی طرز پر صو بائی سطح پر خواجہ سراؤں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔ پنجاب کی طرح پورے ملک میں خواجہ سراوں کے تحفظ کے لیے سینٹرز قائم کیے جائیں۔-خواجہ سراوں کی فیصلہ سازی میں شرکت کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں میں مخصوص نشستیں رکھی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button