
لوئیر دیر) الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کی طرف غریبوں مسکینوں, یتیموں اور بیواؤں کی بلا امتیاز امداد جاری رکھنے کا مشن جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل تیمرگرہ میں ڈونرز کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں دیر پائین بھر سے معروف ڈاکٹرز، وکلاء، تاجرز اور دوسرے صاحب حیثیت افراد کو مدعو کر کے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جس کے تناظر میں خدمت کے کام کو جاری رکھنے اور تھیلیسما یتیموں، بیواؤں کی کفالت کے لیے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع دیر پائین کے انتظامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حفیظ اللہ خاکسار صدر الخدمت دیر پائین نے کی اجلاس میں الخدمت کے ضلعی جنرل سیکرٹری دیر پائین سلطان زیب نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر مجید اللہ نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین فضل مولا نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین مجید اللہ ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال دیر پائین حسن علی شاہ نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین رحیم ذادہ نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین فرید اللہ فہیم الدین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کاروباری حضرات ڈاکٹرز، وکلاء، انجنیئز اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں.