بونیر: ڈی ار سی کمیٹی اجلاس حجرہ پاچا کلے پیر بابا مین منعقد

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
ڈی ار سی کمیٹی اجلاس چیئر مین ولی رحمان کی صدارت میں مختیار خان کے حجرہ پاچا کلے پیر بابا مین منعقد ہوا جس میں تحصیل گدیزی سلارزی کے ممبران شریک ہوئیں ۔اجلاس میں اب تک کی کارکردگی اور درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی ار سی کمیٹیاں پولیس ایکٹ کے تحت سرکار نے اس مقصد کے لئے بنائی ہیں کہ سرکل کے اندر عوام کے مابین پائے جانے والے تنازعات کے حل کے لئے موصول ہونے والے درخواستوں پر فریقین کو باعزت طریقے سے بلاکر انکے شکایات سنے جائیں اور ان تنازعات کا باھمی رضامندی سے بغیر کسی خرچ اخراجات کے مناسب اور فوری حل نکالا جائے جس سے تنازعات حل پولیس عدالت پر دباو کم اور فریقین کے قیمتی وقت اور خون پسینے کی کمائی محفوظ اور اپس کی دل بدی مستقل ختم اور اچھے تعلقات کو فروع ملیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئی تعاون کریں نہ کریں لیکن کمیٹی ممبران اللہ کی رضا اور معاشرے کی اصلاح کے لئے بلا معاوضہ خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔اجلاس میں سیکرٹری منصور کے معاونت سے چیئرمین ولی رحمان نے رپورٹ پیش کی گئی کہ چار ماہ کے عرصے میں 33 تنازعات کے حل کے لئے درخواست موصول ہوئے جن میں 19 باھمی راضی نامے سے حل کئے گئے اور 5 اپنی مرضی سے عدالت گئے جبکہ 8 ابھی حل طلب پیں اور اس پر پوری تندہی سے پیپر ورک کیا جارہا ہے اور جلد اسکا بھی حل نکل ائے گا۔اس موقع پر میزبان مختیار خان نے سب ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہوں نے ظہرانہ قبول کیا اور یقین دلایا کہ ڈی اع سی سرکل پیر بابا ممبران اللہ کی رضامندی اور معاشرے کے اصلاح کے لئے بلا معاوضہ خدمات سر انجام دیتے رہیں گے اور امید ہے اللہ سبحان و تعالیٰ اسکا اجر ضرور دیگا۔پر تکلف ظہرانہ اور دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام ہوا جس میں میزبان کے جوانوں خاصکر عباس شاہین نے بھر پور طریقے سے مہمانوں کی خاطر مدارت کی جس کے لئے سب نے اسکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button