
بونیر(بیورو چیف عابد سے) اتوار کے دن سے گھر سے غائب چھ سالہ سعیدہ دختر اورنگزیب ساکن ٹانگو پل بحد تھانہ گاگرہ کی نعش گھر کے قریب کھیت سے منگل کے دن ملا ہے۔ تھانہ گاگرہ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر قریبی ار ایچ سی دیوانہ بابا منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کی سہولت نہ ہونے کیوجہ ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں جسم پر کوئی نشان موجود نہیں ہیں تاہم ڈاکٹروں نے مقتولہ کےجسم کے اندرونی حصوں سے مواد لے کر فرانزک کے لئے لیبارٹری روانہ کیا ہے اور رپورٹ انے پر قتل کی نوعیت کا اندازہ لگا سکے گا۔ادھر پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ مقتولہ کے والد بیرون ملک ہونے کی بناء پر قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے اور تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا اغاز کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد قتل کے وجوہات اور اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے اور قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ادھر علاقے میں معصوم بچی کے قتل کو لے کر تشویش پائی جاتی ہے اور ہر مرد و عورت فکر مند نظر اتے ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اندھے قتل کے اس واردات کو جلد ٹریس کرکے وجوہات اور حقائق سامنے لائے جائیں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ دکھی دلوں اور مقتولہ کے روح کو قرار ائے۔