پرائیویٹ جنگل مالکان کا جنگلات کی کٹائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ، احتجاج کی دھمکی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)پرائیویٹ جنگل مالکان ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے نمائندوں کا حکومت کی جانب سے جنگلات کی کٹائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ،اپنے وسائل پر کسی کو اختیارنہیں دے سکتے، پابندی کیخلاف عدالت جائیں گے،صوبائی حکومت سے جنگلات کی کٹائی پر لگائی گئی پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر اپنی زمینوں پر آئندہ سونامی طرز کے کسی مہم کا حصہ نہ بننے کی دھمکی ،گزشتہ روز پرائیویٹ جنگل مالکان کے نمائندوں علاؤالدین خان صوبائی صدر اونر ایسوسی ایشن مانسہرہ،اجمل خان سوات، خانزادہ خان صدر بٹگرام اونر ایسوسی ایشن، ملک خان ممبر راؤنڈ ٹیبل کوہستان، محمد ریاض اپر دیر، عبدالروف اپر دیر، اور ملک عنائت اللہ خان صدر ملاکنڈ نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پرائیویٹ جنگلات کی کٹائی پر لگائی گئی پابندی فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سائنٹفک منیجمنٹ اور قانونی کٹائی پر عائد پابندی کو کسی صورت نہیں مانتے، اس حوالے سے اندھیرے میں بنائے گئے غیر قانونی حکم کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کے عوام گزشتہ دو دہائیوں سے کئی طرح کے قدرتی آفات کا شکار ہیں ایسے میں ان کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ پہلے سے. موجود سہولیات کو چھینا جائے، انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ مقامی جنگلات سے بوسیدہ اور ناکارہ درختوں کی کٹائی پر پابندی کی وجہ سے بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے امریکا، کینیڈا اور ملائشیا سمیت دیگر ممالک سے لکڑی منگوائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کا نقصان ہورہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو اس کے خلاف کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلٰی ہاوس اور گورنر ہاوس کے گھیراو اور دھرنا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے.
…..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button