بانڈہ میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح

Spread the love

تیمرگرہ۔۔۔ہارون خان
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لوئر دیر محبوب الہی نے گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ میں پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا،اس حوالے سے ڈی ای او محبو ب الہی نے گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ کا دورہ کیا جہاں پرانھوں نے سکول کے احاطے میں پودالگاکر ضلع بھر کے تمام سرکاری پرائمری،مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر سکول ہیڈ ماسٹر ملک شاہد انور خان سینئر ٹیچر ہارون خان کے علاوہ دیگر زمہ داران بھی موجو دتھے اس موقع پر ڈی ای او محبوب الہی کا کہناتھا کہ انسانی زندگی بقاء کیلئے جنگلات کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا انھوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے انھوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں ڈی ای او محبوب الہی نے کہاکہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے اساتذہ اورطلباء اس شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انھوں نے سکول سربراہان کو ہدایت کی کہ سکولوں میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کرکے سکولوں میں پودے لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button