
ناروے کپ 2024 کیلئےپاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی تشکیل کیلئے ملک بھر میں ٹرائلزکا اعلان
ناروے کپ 2024کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کےٹرائلز انعقاد پاکستان بھر میں کیا جارہا ہے،
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی مینجمینٹ کے مطابق ٹرائلز24 فروری سے9 مارچ تک پاکستان کے مختلف شہروں لاہور ،کراچی، کوئٹہ ،فیصل آباد، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ ،میرپور آزاد کشمیر، میں ہوں گے، ٹرائلز کا مقصدناروے میں منعقد ہونے والے دنیا کی سب سے بڑے یوتھ فٹبال لیگ کے لیئے پاکستان بھر سے ٹیلیٹ کو تلاش کرنا ہے۔فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں 27 جولائی سے 3اگست تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم تین مرتبہ ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے ، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم 2014 میں کواٹر فائنلسٹ ، 2016 میں رنراپ رہ چکی اور 2023 میں بھی رنراپ پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم عالمی مقابلوں میں دسویں مرتبہ شرکت کررہی ہے۔