شاہراہوں کی عالمی معیار کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈنمارک سے جدید گاڑی حاصل کر لی

Spread the love
حکومت پاکستان
 وزارت مواصلات
نیشنل ہائی وے اتھارٹی
اسلام آباد:
شاہراہوں کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر ومرمت کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈنمارک سے LASER CRACK MEASUREMENT SCANNER نامی جدید گاڑی حاصل کر لی ہے۔یہ گاڑی ڈنمارک کے سفیرعزت مآب جناب جاكوب لینولف نے وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کے سپرد کی۔اس سے قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعمیر و مرمت کے حوالہ سے مرتبہ سالانہ منصوبہ کے تحت مختلف جدید آلات تعمیرات اور مشینری  کی استعداد بڑھانے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے کی۔اس موقع پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند، ممبر نسیم خٹک و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے جبکہ ڈنمارک کے سفیر عزت مآب جناب جاكوب لینولف نے بطور خاص شرکت فرماکر مذکورہ لیزر گاڑی وزارت مواصلات کے توسط سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے حوالہ کی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مزید فعال، متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیری عمل کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اور جدید مشینری و آلات تعمیرات سے آراستہ کرنے کیلئے کو شاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button