
صوبائی حکومت کی جانب سے علاقہ ترئی تحصیل تیمرگرہ میں ائی۔ ای۔ ڈی بلاسٹ میں جاں بحق اور زخمی بچوں کے لئے معاوضے کی چیک دئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس جناب طارق حسین ایم پی اے پی کے 16 جناب شفیع اللہ خان کے فوکل پرسن جناب کاشف کمال کے ہمراہ علاقہ ترئی تحصیل تیمرگرہ ائی۔ ای۔ڈی بلاسٹ میں جاں بحق ہونے والے بچے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے دس لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے تین بچوں کے ورثا کے لئے تین ، تین لاکھ کا معاوضہ دیا گیا۔ ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاوضہ قیمتی جان کا نعیم البدل نہیں ہے مگر اس بات کا اعادہ ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ غم زدہ خاندانوں کی اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ورثا نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔