لوئر چترال: ٹرانسفر ہونے والے ڈی۔پی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Spread the love

لوئر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی۔پی او قمر حیات خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔

آج ڈی پی او آفس بلچ لوئر چترال میں لوئر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او کے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقریب کا انغقاد کیا گیا۔

جس میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم اور آفس سٹاف موجود تھے۔

سادہ اور پروقار تقریب میں ڈی پی او لوئر چترال کو ثقافتی چترالی ٹوپی اور چوغہ پہنائے گئے۔

ڈی پی او قمر حیات خان کہا کہ لوئر چترال پولیس بہت ہی اعلیٰ اخلاق کے مالک ہے۔ تمام أفیسران اور جوانان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ یہاں پہ بہت اچھا وقت گزرا۔ لوئر چترال پولیس ایک پروفشنل پولیس ہے میں امید کرتا ہوں کہ لوئر چترال پولیس اپنی معیار اسی طرح برقرار رکھی گی۔

چترال کے لوگ انتہائی غیرت مند ، مہمان نواز اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہے۔ جو عزت انہوں نے مجھے دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا.

لوئر چترال پولیس ذندہ باد۔
خیبر پختونخوا پولیس پائندہ باد۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button