
انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے
ضلع دیر پائین میں آج یکم مارچ 2024 کو انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے انتہائی جوش اورجذبے کیساتھ منایا گیا۔ عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں ایک پروگرام منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس جناب طارق حسین ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) جناب طارق خان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی۔ایس۔پی۔ ہیڈکوارٹر جناب سعید احمد، انجارچ سیول ڈیفینس جناب شہزاد درانی، چیف وارڈن جناب جاوید اقبال، ڈپٹی چیف وارڈن جناب احسان الحق ، حاجی خائیستہ رحمان ، انسٹریکٹرز سیول ڈیفینس ، عہداران ، پوسٹ وارڈنز، سیول ڈیفینس رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے سول ڈیفنس دیر پائین کی سالانہ کارکردگی قدرتی آفات ، ریسکیوں اپریشن، آگ پر قابو پانے کے لئے آبادی اور جنگلات میں بروقت خدمات کو خوب سراہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس نے اس موقع پر کہا سیول ڈیفینس رضاکاروں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کئی مشترکہ ریسکیوں، میڈیکل اپریشن کئی اس کے علاوہ ڈینگی ، پولیو آگاہی مہم ، سیلاب ، زلزلوں میں خدمات بھی شامل ہیں۔ ہرقسم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین کارکردگی پرسول ڈیفنس دیر پائین کے رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔