بنگلا دیش کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی ، 43 افراد ہلاک

Spread the love

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر صحت سمنت لال کا کہنا ہے کہ آگ ڈھاکہ کے ایک متمول علاقے میں واقع بریانی ریسٹورنٹ میں لگی۔ آگ لگنے سے 40 افراد زخمی ہوئے اور برن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ بریانی ریسٹورنٹ میں لگی اور اس نے 7 منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں گھرے 75 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فائر فائٹرز نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button