چکدرہ: طلبہ کی سماجی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش ) ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کہا ہے کہ مقامی مسائل کو جدید طریقوں سے حل کرنے ، پائیدار معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے طلبہ کے سماجی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے ، وہ ملاکنڈ یونیورسٹی میں ہلٹ پرائز آن کیمپس فائنلز 2024 کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، جس کا اہتمام یونیورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سنٹر اور اوریک کے اشتراک سے کیا گیا تھا ، ہلٹ پرائز طلبہ کے لئے سماجی کاروبار کی دنیا کی سب سے بڑی تحریک ہے جس کا مقصد طلبہ میں سماجی کاروباروی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر محمد عثمان ، مینجر اوریک مقصود مظہر ، بزنس انکیوبیشن سنٹر کے مینجر فضل سبحان ، ہلٹ پرائز ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن جمیل انور عباسی ، یونیورسٹی آف ملاکنڈ ، یونیورسٹی آف سوات اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نے تقریب میں شرکت کی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد ، اوریک اور بزنس انکیوبیشن ٹیم کی جانب سے ہلٹ پرائز 2024 مقابلوں کے فاتحین طلبہ کو مبارکباد پیش کی ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button