ملاکنڈ یونیورسٹی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش ) ملاکنڈ یونیورسٹی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیز ، فاطمید فاؤنڈیشن پشاور اور بلڈ چین پاکستان ملاکنڈ چیپٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا ، یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے 120 سے زائد طلباء نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ دیا ، ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد ، ڈین فیکلٹی آف آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز جمیل انور عباسی نے طلباء اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ صدقہ جاریہ اور تھیلیسیمیا کے شکار مریضوں کی زندگیاں بچانے کا عظیم مقصد ہے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button