دیر(بیورو رپورٹ ) شہر سمیت میدانی و بالائی علاقوں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری,, سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بروز ہفتہ اپر دیر میں تمام سرکاری اسکولوں اور کالجز بند کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اپر دیر میں دو ماہ بعد تمام سرکاری اسکولز اور کالجز ,یونیورسٹی جمعہ کے روز کھول دی گئی,تاہم جمعہ کے روز علی الصبح شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس سے بالائی علاقوں میں سکول جانے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہورہا تھا۔ خصوصآ پرائمری سکولوں کے طالب علموں کو برفباری کے دوران اسکول جانے میں سخت مشکلات کاسامنا جبکہ حالیہ لواری ٹنل کے اطراف میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔کمراٹ , ڈوگ درہ , گوالدی میں 5 سے 6 انچ تک برفباری ہوئی۔ آپر دیر کے مختلف بالائی و میدانی علاقوں میں شدید بارش و برفباری کے باعث دو مارچ کو چھٹی کا اعلان کرکے کل دو مارچ بروز ہفتہ تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے, ڈپٹی کمشنر نے نوٹی فیکشن جاری کردیا ۔ بالائی علاقوں میں سکول جانے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ضلع بھر میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ علی الصبح سے جاری ہے۔