ملاکنڈ: شادی میں انے والے خاتون کا بچہ اغواء، مقدمہ درج

Spread the love

ملاکنڈ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

ملاکنڈکے تحیصل درگئی کے علاقہ پرانا سخاکوٹ میں قریبی رشتہ دار کی شادی میں انے والے خاتون کے تین ماہ کے بچے کونامعلوم دس سالہ ملزمہ لڑکی نے اغواء کرلیا گیا بچے کے اغواء کا مقدمہ لیویز سخاکوٹ میں درج ملزمہ کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کےلئے جگہ جگہ پر ناکہ بندی اور چھاپے مارجارہے ہیں لیویز تھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر صابررحمن نے نوائے دیر کے نمائندہ مدثرطاہریوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانا سخاکوٹ میں اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر انے والی خاتون نے اپنے تین ماہ کے بچے الہام ولد نصیب گل کو ایک نامعلوم دس سالہ لڑکی کو کچھ دیر کےلئے اپنے پاس رکھنے کو کہا تاہم اسی دوران لڑکی بچے کولیکر چندہ لمحوں میں رفوچکر ہوگئی لیویز تھانہ سخاکوٹ میں واقع کی رپورٹ درج کرلیا گیاپوسٹ کمانڈر صابر رحمن نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی اور ایڈیشنل کمشنر درگئی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لیویز کی بھاری نفری ملزمہ لڑکی کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کےلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد جلد ملزمہ کو گرفتار اور بچے کو بازیاب کرلینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button