جندول: منتخب ایم پی اے کا پریس کلب کا دور، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

Spread the love

ایم پی اے عبیدالرحمان کا جندول پریس کلب آمد ، ہر قسم تعاون کی یقین دہانی
الیکشن کے دوران ازاد اور غیر جناب دارانہ صحافت پر داد دی
تفصیلات کے مطابق جندول سے منتخب ہونے والے نوجوان ایم پی اے عبید الرحمن نے جندول پریس کلب کا دور کیا اس موقع پر جندول پریس کلب کے صدر وحید خان تاجک ،جنرل سیکرٹری نور زمان موسی خیل اور ایم پی ہے عبید الرحمن کے ساتھ دیگر مہمانان بھی موجود تھے
ایم پی ہے عبید الرحمن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جندول مسائلستان بن چکا ہے یہاں کی سڑکیں کنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے یہاں سکول بنے ہوئے ہیں لیکن اب تک شروع نہیں کی گئی یہاں کی ہسپتالوں میں ڈاکٹر تو تنخواہ لیتے ہیں لیکن ڈیوٹی کے لیے ہسپتال نہیں اتے بازار منڈا ،بازار معیار ،بازار ثمر باغ میں ٹی ایم اے کارکردگی بھی مایوس کن ہے جندول کے بازاروں میں ٹریفک جام اور بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے گریڈ سٹیشن پر بھی کام سست روی کا شکار ہو چکا ہے
جندول کی زیادہ تر ابادی پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہے یہاں پر سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہے لوگوں کو پانی کا بھی بہت زیادہ بڑا مسئلہ ہے الیکشن کمپین کے دوران ہم تمام علاقوں میں گئے ہیں ہر گاؤں اور ہر ویلج کونسل کے مسائل سے اگاہ ہیں انشاءاللہ ایم این اے محمد بشیر خان ، منتخب چیئرمینوں اور جندول کے عوام کے ساتھ مل کر تمام مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں گے
مجھے امید ہے کہ ہم اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں جندول کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور جندل کو ایک ماڈل حلقہ کے طور پر نمودار کریں گے انہوں نے کہا کے مسائل کی نشاندہی میں صحافیوں کا بھی بڑا اہم کردار ہوتا ہے اور جندول پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ ازاد اور غیر جانبدار صحافت کے ذریعے عوام کی اواز بلند کی ہے جندول پریس کلب کے تمام صحافیوں پر ہمیں ناز ہے جندول پریس کلب کے صحافیوں کے تمام مسائل سے بھی اگاہ ہوں اور انشاءاللہ بہت جلد ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button