ملاکنڈ: گیس سلینڈر کےزور دار دھماکے کے باعث گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

ضلع ملاکنڈ کے تحیصل درگئی کے علاقہ سورن شریف میں گھر میں گیس سلینڈر کےزور دار دھماکے کے باعث اگ لگ گئی تین کمروں پر مشتمل ڈبل سٹوری بلڈنگ اورگھرمیں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ذرائع کے مطابق ملاکنڈ کے تحیصل درگئی کے علاقہ سورن شریف میں ملکی امن نامی شخص کے گھر میں اچانک گیس سلینڈر کا زوردار دھماکہ ہوا جسکے باعث پوری گھر اگ لگ گئی اور تین کمروں پر مشتمل گھر زمین بوس اور گھر میں موجود لاکھوں روپے کے سامان دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو 1122کےاہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا مگر اگ اپنا کام کرچکا تھا واضح رہے کہ گھر کے مکین اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کےلئے گئے اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں مالک مکان ملکی امان اور علاقے کے عوام ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہدمہمند اے سی درگئی اور اے اے سی درگئی سمیت اعلی حکام سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ فی الفور متاثرہ مکان کا معائنہ کرکے متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کیجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button