بٹ خیلہ: گزشتہ روز شادی کے گھر سے اغواء بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

گزشتہ روز تحصیل درگئی کے علاقہ سخاکوٹ میں شادی کے گھر سے تین ماہ کے بچے کو اغواء کرنے والے ملزمہ کو پڑنگ ضلع چارسدہ سے ملاکنڈ لیویز نے گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ یہ بچہ مجھے پسند تھا اس لئے میں نے اسکو اٹھایا تھا ڈپٹی کمشنر شاہدمہمند کے مطابق کہ گزشتہ روز تحصیل درگئی کے علاقہ سخاکوٹ میں شادی والے گھر میں ماں نے نوسالہ لڑکی کو اپنے تین ماہ کے بچے الہام کو کچھ دیر کےلئے اپنے پاس رکھنے کو کہا تاہم اسی دوران نوسالہ ملزمہ بچے کولیکر اغواء کرکے رفوچکر ہوگئی جس کے بعد ملاکنڈ لیویزنے ملزمہ کی تلاشی اور بچے کی بازیابی کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردی جبکہ ملاکنڈ لیویز نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نوسالہ ملزمہ مناہل ولد امجد علی سکنہ پڑنگ ضلع چارسدہ سے گرفتار کیااور بچے کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا ملزمہ کو مذید تفتش کےلئے تھانہ سخاکوٹ منتقل کردیا گیا جہاں پر ملزمہ نے دوران تفتیش میں بتایا کہ یہ بچہ مجھے پسند تھااس لئے میں نے اسکو اٹھا لیا بچے کو اٹھانے کے بعد میں کچھ دیر پیدل چلنے کے بعد گاڑی میں بٹھ کرمردان پہنچ گئی اور پھر مردان سے اپنےگھر چارسدہ پہنچ گئی تو والدین نے کہا کہ یہ کس کے بچے کو اٹھا کر لے ائی ملزمہ اپنے چچا کے پاس درگئی میں رہتی تھی جبکہ ملاکنڈ لیویز نے ورادت میں استعمال ہونے والی سوزکی گاڑی کو برآمد کرکے اپنے قبضے میں لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button