
وانا(نامہ نگار) صوبائی حکومت کے ہدایت پر خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع کیطرح ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں بھی غیرقانونی اسلحہ کی نمائش کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن کا اغاذ کردیا، ابتدائی طورپر پر متعدد کلاشنکوف اور پستول پکڑے گئے ہیں ،
ایڈیشنل ایس ایچ او قاری ارشاد خان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او فرمان الله وردگ کے ہدایت کے مطابق غیرقانونی اسلحہ کے خلاف وانا کے مختلف علاقوں میں یعنی وانا بازار ، اعظم ورسک ، سپین تنائی ، شولام ، زیڑی نور موڑ، زاور چیک پوسٹ ، موسیٰ نیکہ سکول کے مقام پر پولیس فورس نے ناکہ بندی گئی ہے جس میں اب تک متعدد کلاشنکوف اور پستول پکڑے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ ڈی پی او کے ہدایت کے مطابق پکڑی گئی اسلحہ کو ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کرائنگے اور گرفتار ہونے والے افراد کو 3mpo کے تحت جیل بھیجے گے قاری ارشاد نے مزید کہاکہ اج سے ضلع لوئر جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کردیاگیا ہے غیرقانونی اسلحہ سمیت ہر قسم کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا اغاذ کرچکی ہیں
دوسری جانب ایس ائی زبیح الله نے میں میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے ہدایت کے مطابق اسلحہ سمیت غیرقانونی لشکرکشیاں، گھروں کے مسماری اور خودساختہ جرمانے کی پاداش میں جرگہ مار مشرانوں کو بھی 3mpo کے تحت گرفتار کیے جائیں اور اس کے علاوہ جو بھی قانون سے روگردانی کریگا ان کے خلاف قانون حرکت میں ائیگا۔
یاد رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد پولیس فورس کا دسواں کریک ڈاوٴن ہیں لیکن اج تک غیرقانونی اسلحہ کا روک تھام کیاگیا اور نہ کالے شیشوں والی گاڑیوں ودیگر سرگرمیوں سے چھٹکارہ حاصل گیا۔۔