
سوات(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مفتی عارف اللہ تیسری بار بلامقابلہ تحصیل امیر جبکہ محمد زادہ ثاقب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تحصیل کبل میں انٹرا پارٹی الیکشن گزشتہ روز تنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ منعقد ہوا الیکشن کی سربراہی صوبائی معاؤن ناظم انتخابات مولانا امانت شاہ حقانی نے کی،جبکہ صدارت مفتی عارف اللہ کے حصے میں آئی،اس موقع پر ناظم انتخابات تحصیل کبل،فرہاد علی خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے،جنہوں نے انتخابی عمل کو احسن طریقے سےسرانجام دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔انتخابات کے دوران امارت کیلئے مفتی عارف اللہ کو تسلسل کے ساتھ تیسری بار بلامقابلہ منتخب کیا گیا، ان کی قیادت پر مجلس عمومی کے اراکین نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں متفقہ طور پر اس عہدے کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا،جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے مولانا عطاءاللہ جان نے محمد زادہ ثاقب صاحب کا نام پیش کیا،جسے کارکنان نے بھرپور حمایت کے ساتھ قبول کیا اور انہیں متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔