
76کلومیٹر پر مشتمل ایری گیشن چینل معمولی مرمت کے سبب گزشتہ تین سالوں سے بند پڑا ہے ۔نہر خشک ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر محیط زرعی زمین بنجر ہونے لگے ۔
ہزاروں متاثرین کا اصلاح احوال کا مطالبہ ۔
اربوں کی خطیر رقم سے تعمیر کردہ منصوبہ بلامبٹ تا جندول ایریگیشن چینل جس کی منظور ی اور تکمیل جماعت اسلامی کے دورمیں سابق صوبائی وزیر خزانہ اور سابق مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے طویل جدوجھد کے بعد مکمل کر کے یہاں کے مختلف اقوام پر بڑا احسان کیا تھا ۔کیونکہ دریائے پنجکوڑا سے لیئے گئے اس نہر کی پانی کی سبب کی بدولت لاکھوں ایکڑ پر محیط بنجر زمین اور پہاڑ زیر کاشت لائے گئے تھے ۔جس کے بدولت ہزاروں افراد کی معاش کا مسلہ ہوا تھا ۔ہر طرف ہریالی تھی ۔ہر وافر مقدار میں پانی ہی پانی تھی ۔لیکن بدقسمتی سے چند سال پہلے طوفانی بارشوں اورپہاڑی سیلابی ریلے کے وجہ سے مزکورہ نہر میں شگاف پڑگیا تھآ ۔جس کی وجہ سے محکمہ ایری گیشن اور ضلعی انتظامیہ دیر لوئر نے نہر کے پانی دریائے پنجکوڑا سے خال کے مقام پر بند کیا ہے ۔جس کی وجہ سے نہر خشک ہو کر ہر طرف خشک سالی اور پانی کے سطح انڈر گراؤنڈ چلے جانے سے کنویں اور چشموں میں پانی انا بند جبکہ ہرے بھرے زرعی زمینیں دوبارہ بنجر ہونے لگے ۔اور گزشتہ تین سالوں سے یہاں کے ہزاروں خاندانوں کے لوگ بے روزگار ہونے لگے ۔
اس ضمن میں نیاز علی روغانی وائس چیئرمین ویلج کونسل مانوگے کے قیادت میں مختلف متاثرہ دیہات سے تعلق رکھنے والے افراد حاجی عمر زمین خان ،حاجی منتظر خون،ملک زبیر ،حاجی نظر گل قاری صدیق ،کفایت خان ،واضی نسیم جنرل کونسلر ،سعید حیران ،فضل حق اور آصف رشید ودیگر نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ،ضلعی حکومت لوئر دیر اور محکمہ ایریگیشن سے پر زور مطالبہ کیا کہ بلامبٹ ایری گیشن چینل کے منصوبے کو دوبارہ بحال کرکے لاکھوں ایکڑ پر محیط زمین اور ہزاروں متاثرین کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے